اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سائبر پولیس نے یاتریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی - amarnath yatra 2024

جموں پولیس کے سائبر ونگ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امرناتھ یاترا کے لیے کسی بھی جعلی یا غیر مصدقہ آن لائن سائٹ سے ہیلی کاپٹر ٹکٹ بک نہ کریں۔

سائیبر پولیس نے یاتروں کے لئے ایڈوائزری جاری کیا
سائیبر پولیس نے یاتروں کے لئے ایڈوائزری جاری کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 8:10 PM IST

جموں:جموں پولیس نے لوگوں اور یاتروں کو امرناتھ یاترا (امرناتھ یاترا 2024) کے دوران آن لائن ہیلی کاپٹر ٹکٹ فراہم کرنے والی فرضی ویب سائٹس سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔پولیس نے کہاکہ ہیلی کاپٹر بکنگ کرنے سے پہلے اس کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

سائیبر پولیس نے یاتروں کے لئے ایڈوائزری جاری کیا (etv bharat)

اس وقت انٹرنیٹ میڈیا پر ایسی کئی فرضی ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں، جو شری ماتا ویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا کے نام پر ہیں۔ ان فرضی ویب سائٹس پر آن لائن ہیلی کاپٹر ٹکٹ فراہم کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ عقیدت مند ان جعلی ویب سائٹ آپریٹرز کا شکار ہو کر اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

جموں پولیس نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یاترا سے متعلق کوئی بھی معلومات صرف شری بابا امرناتھ شرائن بورڈ کی ویب سائٹ پر حاصل کریں۔ کسی دوسری ویب سائٹ سے رابطہ نہ کریں۔ بغیر چیک کیے کسی بھی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ بک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاترا2024: لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے 112 ڈاکٹر نامزد

جموں پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سائبر کرائم سے متعلق کوئی بھی شکایت فون نمبر 1930 پر رابطہ کر کے درج کرا سکتے ہیں۔ اس شکایت پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگ www.cybercrime.gov.in پر بھی آن لائن شکایت درج کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details