پلوامہ: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی و درمیانی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے سبب پوری وادی میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روز ہی یہ اعلان کیا کہ وہ سرینگر میں ازخود برفباری سے نمٹنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اونتی پورہ میں برفباری سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ تیار - SNOW FALL IN AWANTIPORA
جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ سب ڈویژنوں میں بھی امکانی برفباری سے متعلق انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔
Published : Jan 4, 2025, 6:40 PM IST
|Updated : Jan 4, 2025, 7:01 PM IST
اس بیچ جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ سب ڈویژنوں میں بھی امکانی برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو لیکر انتظامیہ متحرک ہوگئ ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے ہوی برفباری کے بعد کئ علاقوں سے برف صاف کرنے کے حوالے سے مسلسل شکایات کا اظہار کیا گیا۔ اس لیے اب کی بار انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے ۔ ترال اور اونتی پورہ میں سڑکوں سے برف صاف کرنے کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گیے ہیں جبکہ مختلف محکموں کے درمیان آپسی ہم آہنگی کو بناے رکھنے کے لیے بھی انتظامات کیے گیے ہیں۔
ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن اونتی پورہ منظور احمد بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے گیے ہیں جبکہ افراد ی قوت کے ساتھ ساتھ برف صاف کرنے والی گاڈ یوں اور دیگر ضروری چیزوں کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ محکمہ پہلے ترجیحی سڑکوں سے برف صاف کرتا ہے اور بعد میں دیگر سڑکوں سے بھی برف صاف کیا جائے گا۔ جبکہ عوامی سہولت کے لیے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے