اننت ناگ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر کو بھلانے نہیں دوں گی، لوگ بھول سکتے ہیں لیکن میں نہیں بھول سکتی، میں نوجوانوں یتیموں بیواؤں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، محبوبہ نے کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ان کا منشور ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ایک دن ضرور آئے گا جب انہیں اپنے کئے پر پچھتاوا ہوگا، جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و زیادتی کی کیونکہ کشمیری لوگ خاموش ہیں لیکن مردہ نہیں۔محبوبہ نے کہا کہ ان کے پارلیمنٹ میں جانا جموں کشمیر کے بے کس اور لاچار عوام کی آواز کو بلند کرنا ہے، اور اس بات کو اجاگر کرنا کہ 5 اگست 2019 کا فیصلہ یہاں کی عوام کو قطعی طور منظور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے درمیان کوئی سیاسی جنگ ہے، آج صرف جموں کشمیر کی عوام کو ظلم و زیادتی سے نجات دلانے کی لڑائی ہے۔
مزید پڑھیں:بی جے پی کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں: محبوبہ مفتی