گاندربل: اس حوالے سے ضلع پولیس ہیڈ کوٹر پر ایک پر یس کا نفرنس میں تفصیلات دیتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے تایا کہ 22 مارچ کو پولیس اسٹیشن گنڈ کو ینگ پارک ریسٹورنٹ کے مالک تجمل حسین نام کے ایک شخص کی طرف سے تحریری درخواست موصول ہوئی۔ اس میں کہا گیا کہ 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب کچھ نا معلوم افراد تالے توڑ کر ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوئے ہیں۔ ریسٹورنٹ سے قیمتی اشیاء جیسے جنریٹر، دو انورٹر یونٹس، ٹرانسفارمر ، کافی مشین، گرار / نوسٹر، چولہا، گیس سلنڈر، برتن، الیکٹرک کیلا تمام چیزوں کو اٹھا کر لے گئے۔ جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ جس کے بعد پول ایک ایف آئی آر نمبر 11/2024 ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس گنڈ میں درج کی گئی اور ایس ڈی پی او نکن مظفر جان کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او انسپکٹر لطیف علی کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن گنڈ کی پولیس پارٹی نے چند مشتبہ افراد کو پکڑنے کی مہم شروع کر دی۔ اس عمل میں مشتبہ شخص ارشاد احمد کلواٹھو ولد عبد الرشید رشید کواٹھو ساکند نینارہ بانڈی پورہ، سمبل کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد مزید نام سامنے آئے۔ اس بنیاد پر مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔