اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آرہگام بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ، گرینیڈ حملے میں شہریوں کے قتل کی مذمت

آرہگام کے رہائشیوں نے نائد کھائے علاقے سے تعلق رکھنی والی خاتون کی حالیہ ہلاکت کے ردعمل میں کینڈل لائٹ مارچ کیا۔

آرہگام بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچرینیڈ حملے میں شہریوں کے قتل کی مذ مت
آرہگام بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچرینیڈ حملے میں شہریوں کے قتل کی مذ مت (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 2:41 PM IST

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے آرہگام کے رہائشیوں نے نائد کھائے علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حالیہ ہلاکت کے ردعمل میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا۔ سری نگر میں ٹی آر سی پر گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔



پرامن کینڈل مارچ میں مقامی باشندوں، سابق سرپنچ، طلباء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی اقدار کے منافی قرار دیا۔ جلوس ہائر سیکنڈری آرہگام سے شروع ہوا اور مرکزی چوک پر اختتام پذیر ہوا، جہاں پر موجود افراد نے واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

تشدد پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناانصافی کو اجاگرکیا۔ ایک شریک نے مطالبہ کیا کہ ایسے قاتلوں کو سزا دی جانی چاہیے۔ معصوم جانیں لینا بہت بڑا ظلم ہے۔

کینڈل لائٹ مارچ اتحاد کا ایک لمحہ تھا، جس میں بانڈی پورہ کمیونٹی تشدد کی مذمت اور سوگوار خاندانوں کی حمایت کے لیے جمع تھی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ کے قاضی گنڈ علاقے کے لوگ پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے پریشان، مطالبات نامکمل

غور طلب ہے کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں تازہ ترین اضافہ اس وقت سے ہوا ہے، جب سے عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس-کانگریس مخلوط حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تبدیلی کے بعد اقتدار سنبھالا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details