جموں: جموں و کشمیر کے سامبا میں ایک کنویں سے 49 گولیاں برآمد ہوئے ہیں۔ صفائی کے دوران ملنے والی گولیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق سامبا کی سرحد سے ملحق گالاڈ گاؤں کے کچھ لوگ صفائی کے لیے کنویں میں اترے تھے۔ اس دوران انہیں 49 گولیاں ملی۔ اس سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ گالاد بھارت۔پاک سرحد سے متصل ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر میں سرحد علاقہ سانبا کے کنویں سے 49 گولیاں برآمد - Ammunition Recovered From Well - AMMUNITION RECOVERED FROM WELL
جموں و کشمیر میں سامبا کے ایک گاؤں کے کنویں سے بڑی مقدار میں کارتوس برآمد کی گئیں۔ مقامی لوگوں کو کنویں کی صفائی کے دوران گولیاں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔
Published : Jul 24, 2024, 10:25 PM IST
مقامی لوگوں نے گولیوں کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ جموں کشمیر پولیس اور بی ایس ایف نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کو قبضے میں لے لیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ یہ 303 رائفل کے زندہ کارتوس بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ 24 جولائی کو بھی جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے، جس میں ایک عسکریت پسند کو مارا گیا ہے۔
اسی دوران حکام نے بتایا کہ منگل کی شام جموں و کشمیر کے سانبا ضلع میں مقامی لوگوں نے ایک کنویں سے 49 کارتوس کو برآمد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کنویں کی صفائی کے دوران، مقامی لوگوں کو بین گالاڈ سرحدی گاؤں میں 49 گولیاں ملیں۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔