اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں تین چور اور دو منشیات فروش گرفتار - Drug Peddlers In Pulwama

پلوامہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مہم کے تحت 03 چوروں کو گرفتار کیا۔ جب کہ ان کے قبضہ سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

03 thieves & 02 Notorious Drug Peddlers arrested by police in Pulwama
پلوامہ میں پولیس کے ذریعہ 03 چور اور 02 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 12:58 PM IST

پلوامہ:وادیٔ کشمیر میں منشیات فروشی کے خلاف مہم جاری ہے۔ اسی کے تحت ضلع بارہمولہ میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ اس مہم کے درمیان پلوامہ میں پولیس کے ذریعہ 03 چور اور 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ پلوامہ پولیس کو ارشاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار، ساکن لاجورہ پلوامہ کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی جو پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی ڈانگرپورہ زیر تعمیر شیپ بلڈنگ سے واٹر پمپ چوری ہوگیا ہے۔ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں کیس ایف آئی آر نمبر 163/2024 U/S 331, 305 BNS درج کرلیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پلوامہ میں پولیس کے ذریعہ 03 چور اور 02 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار (ETV Bharat Urdu)

تفتیش کے دوران پولس اسٹیشن پلوامہ کی ٹیم نے تین مشتبہ افراد کو پکڑ کر اس کی تفتیش شروع کردی اور انہوں نے شیراز احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن کیلر۔ مہروز مشتاق ولد مشتاق احمد ڈار، اور امتیاز احمد میر ولد محمد قاسم میر ساکن ڈنگر پورہ سے پوچھ تاچھ کی۔ پولیس کی تفتیش کے بعد ملزمان نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ اس کے بعد ان کے انکشاف کی بنیاد پر چوری شدہ واٹر پمپ برآمد کر لیا گیا۔

وہیں دوسری جانب پلوامہ پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا جن سے 15 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے گانگوہ پلوامہ میں ایک ناکہ چوکی قائم کی۔ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک Reg No PB08EQ 8089 جسے سکھدیو سنگھ ولد سورت سنگھ ساکن پنجاب چلا رہا تھا کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی لینے پر پوست کے بھوسے کے 02 تھیلے برآمد ہوئے اور اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 166/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پلوامہ میں پولیس کے ذریعہ 03 چور اور 02 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار (ETV Bharat Urdu)

دوران تفتیش ملزم سکدیو سنگھ کے انکشاف پر ایک اور منشیات فروش محمد یوسف ولد محمد شعبان ساکن گانگوہ کو گرفتار کیا گیا اور اس کے انکشاف پر پوست کا بھوسا اور کل 15 کلو گرام پوست برآمد کیا گیا۔ دونوں ملزمان سے بھوسا برآمد کر لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے، اور مزید بازیابیوں اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا - Drug Peddlers Sent to Jail

ABOUT THE AUTHOR

...view details