اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کی مسلم لڑکی کا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹٰی ہونے کا دعوی

ایک پاکستانی لڑکی کا دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آیا ہے جو خود کو نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی بتا رہی ہے۔

ایک مسلم لڑکی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹٰی ہونے کا دعوہ کر رہی ہے
ایک مسلم لڑکی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹٰی ہونے کا دعوہ کر رہی ہے (TWITTER)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 2:29 PM IST

سوشل میڈیا پر ایک لڑکی امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی وہ قرآنی دعا کا ذکر کرتے ہوئے خود کو مسلمان بھی بتا رہی ہے۔ اس لڑکی کا کہنا ہے کہ میری والدہ نے میری پرورش کی ہے۔ میرے والدین کی لڑائی ہونے کے بعد انہوں (ڈونلڈ ٹرمپ) نے علیحدگی اختیار کر لیا تھا۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ اس کے والد یعنی ڈونالڈ ٹرمپ وقتا فوقتا میری خیر خیریت بھی لیتے رہتے ہیں اور والدہ سے بیٹی واپس کرنے کا مطالبہ بھی کر تے رہتے ہیں۔ ٹرمپ کہتے ہیں کہ تم میری بیٹی کی دیکھ بھال اچھے سے نہیں کر پارہی ہو۔ لڑکی کے مطابق لڑی جب امریکہ میں رہتی تھی، تب کرسمس کی تقریب مناتی تھی۔

یہ پاکستانی لڑکی اس عجیب و غریب دعوے سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کا ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایک پبلیسٹی اسٹنٹ بھی ہو سکتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس کی تصدیق نہیں کرتا۔

ٹرمپ کی فتح پر حماس نے انتخابی وعدہ یاد دلایا، جانیے کیا کہا

واضح رہے کہ نومنتخب ڈونالڈ ٹڑمپ بھی ایک رنگین مزاج شخص رہے ہیں اور ان پر غیر قانونی جنسی تعلقات کے کئی عدالتی کیسز بھی چل چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی تین شادیوں کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات بھی رہے۔ 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا چکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں۔ انہوں نےچیک ماڈل اور ایتھلیٹ اہلیہ ایوانا زیلنیکووا سے1977 میں شادی کی۔ ان سے تین بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہوئے۔ ان سے ٹرمپ کی 1990 میں طلاق ہو گئی۔

1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی۔ ان سے ایک بیٹی ٹفنی ہے اور یہ شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ٹرمپ نے سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ اہلیہ ملینیا سے 2005 میں شادی کی اور ان سے ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details