واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے ایک بار پھر مذہبی آزادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں نفرت انگیز تقاریر، بلڈوزر کاروائی اور تبدیلی مذہب مخالف قوانین میں مبینہ اضافے کا حوالہ دیا ہے۔
یو ایس سی آئی آر ایف ایک ایسی تنظیم ہے جو ہر سال مذہبی آزادی سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرتی ہے، جس میں دنیا بھر میں مذہبی آزادی کا سروے شامل ہے۔اس کا مقصد تقریباً 200 ممالک اور خطوں میں حقیقت پر مبنی مذہبی آزادی کی حالت کا صحیح صورت کو فراہم کرنا ہے۔
یہ رپورٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت کے آغاز کے چند ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے دورہ بھارت کے دوران بھارت اور امریکہ کے اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے پیر کے روز واشنگٹن میں ایک تقریب میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارت میں ہم تبدیلی مذہب مخالف قوانین، نفرت انگیز تقریر اور اقلیتی مذہبی برادریوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو مسمار کرنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔