اردو

urdu

ETV Bharat / international

صدارتی انتخابات میں جیت کے بعد ٹرمپ نے جنگوں کو ختم کرنے کا وعدہ دہرایا

امریکی عوام نے کملا ہیرس کو مسترد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دیا ہے۔ ٹرمپ نے جنگوں کے خاتمہ کا وعدہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے
ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے (Photo: ANI/Reuters)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2024, 2:26 PM IST

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں جیت درج کر لی ہے۔ انھوں نے عوام سے پُرجوش خطاب کیا۔ آج فلوریڈا میں اپنی وکٹری اسپیچ میں انہوں نے پرانے نعرے 'امریکہ کو پھر سے عظیم بنانا ہے' کو دہراتے ملک کو "ٹھیک" کرنے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ''امریکہ نے ہمیں بے مثال اور مضبوط اکثریت دی ہے۔ یہ امریکہ کے لوگوں کے لیے شاندار جیت ہے جو ہمیں امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کے لائق بنائے گی۔''

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا اور اپنے بچوں کے ساتھ فلوریڈا میں جیسے ہی اسٹیج پر آئے، ان کے حامیوں نے پرجوش طریقے سے ان کا استقبال کیا اور "USA" کے زوردار نعرے لگائے۔ ریپبلکن سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ابھرنے میں مدد کرنے جا رہے ہیں۔ "یہ ایک سیاسی فتح ہے جو ہمارے ملک نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔"

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں وعدہ کیا کہ وہ نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کر دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بھی غزہ اور لبنان کی جنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا ایک بار پھر عظیم بنے گا اور ہم سب مل کر ملک کے تمام معاملات کو ٹھیک کریں گے۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں ایک بار پھر بنے گی ٹرمپ کی حکومت، سابق صدر مکمل اکثریت کے ساتھ کامیاب

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بیوی ملینیا ٹرمپ اور اپنے بچوں کے نام لے کر سب کی تعریف کی اور ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے حامیوں اور ووٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ اپنے خطاب میں امریکہ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ سابق صدر اور صدارتی امیدوار دعویٰ کیا کہ باقی بچی ریاستوں میں انہیں جیت ملے گی اور وہ 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details