واشنگٹن: امریکی ریاست مینیسوٹا کے دارالحکومت منیاپولس کے قریب برنسویل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک پیرامیڈک سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔اسٹار ٹریبیون اخبار نے پیر کو اطلاع دی کہ ایک حملہ آور ایک گھر میں داخل ہوکر ایک عورت اور سات بچوں کے ساتھ خود کو گھر کے اندر بند کرلیا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے اور حملہ آور اور پولیس کے درمیان اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پانچ بجے فائرنگ شروع ہو گئی۔ جس میں فائر ڈپارٹمنٹ کے دو اہلکار اور ایک پیرا میڈیکل اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ اس فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔