امریکہ: امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس صورت حال میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے جبکہ "اپوزیشن پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کو مجرم قرار دیا گیا ہو"۔ امریکی کانگریس رکن الہان عمر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ "حالات مزید خراب ہو گئے ہیں"۔الہان عمر نے مزید کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد حالات مزید خراب ہوتے گئے ہیں۔
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف پارٹی حکومت کی جانب سے کریک ڈاون کے باوجود انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف پارٹی کے کئی رہنماوں کے خلاف مختلف مقدمات کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔