لندن، برطانیہ: برطانیہ نے پیر کے روز چار انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان اسرائیلی آبادکاروں پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کا الزام ہے۔ برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں یہ جانکاری دی۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ایک سال کے دوران مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے تشدد میں غیر معمولی اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ، "گزشتہ ایک سال کے دوران مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں نے غیر معمولی سطح پر تشدد برپا کیا ہے۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور چوکیوں کے کچھ رہائشیوں نے فلسطینی کمیونٹی پر اپنی سرزمین چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے انھیں ہراساں کیا، دھمکیاں دیں اور تشدد برپا کیا ہے"۔
"آج نامزد افراد میں سے دو موشے شرویت اور ینون لیوی نے حالیہ مہینوں میں جارحیت کا مظاہرہ کیا، بندوق کی نوک پر خاندانوں کو دھمکیاں دیں، اور فلسطینی برادریوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کی اور فلسطینیوں کی املاک کو تباہ کیا۔