اردو

urdu

ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات: سڑک حادثہ میں مفلوج بھارتی ڈیلیوری رائیڈر کو 11 کروڑ کا معاوضہ دیا گیا - Rs 11 Cr compensation - RS 11 CR COMPENSATION

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی ڈیلیوری رائیڈر کو 11 کروڑ کا معاوضہ دیا گیا۔ وہ ایک حادثہ میں مفلوج ہوگئے تھے۔ انہیں 5 ملین درہم کا قطیر معاوضہ دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 8:06 AM IST

حیدرآباد : بھارتی گروسری ڈیلیوری رائیڈر کے خاندان کو جو متحدہ عرب امارات میں ایک کار حادثے میں مفلوج ہوگئے تھے کو 5 ملین درہم معاوضہ ادا کیا گیا۔ کیرالہ کے ملاپورم سے تعلق رکھنے والے کممالی کو متحدہ عرب امارات کے العین میں مارچ 2022 کے دوران گروسری کی فراہمی کے دوران ایک مقامی شہری کے ذریعے چلائی جانے والی کار نے ٹکر ماردی تھی۔ 2023 میں عدالت نے شفین کملی کے والدین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گذشتہ 9 ستمبر کو دبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں خاندان کو معاوضہ ادا کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 برس کے کملی، جو کیرالہ کے ملاپورم میں رہتے ہیں مارچ 2022 میں یو اے ای کے العین میں گروسری کی فراہمی کے دوران متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کی طرف سے چلائی جانے والی کار نے انہیں ٹکر ماردی تھی۔ اس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں اسے پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑلیا۔ کملی کو حادثہ میں سر پر چوٹیں آئی تھی۔ پیرالائز سے متاثر کملی کو طبی دیکھ بھال کے لیے 2023 میں بھارت لے جانے سے پہلے متحدہ عرب امارات کے اسپتالوں میں علاج کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: سڑک حادثے میں موت پر لواحقین معاوضے کے لیے دے سکتے ہیں درخواست - Compensation for death in accident

کیس کو فرانس گلف کے ایڈوکیٹس عیسیٰ انیس، یو سی عبداللہ اور محمد فاضل نے لڑا اور 2022 میں، انشورنس اتھارٹی کورٹ نے کملی کی جسمانی اور ذہنی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے 2.8 ملین درہم (6,40,24,716 روپے) بطور معاوضہ دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details