اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی جنگی کونسل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی تاریخ پر تبادلہ خیال کرے گی - Rafah Military Operation - RAFAH MILITARY OPERATION

غزہ کے جنوبی شہر رفح پر کسی بھی وقت صیہونی فوج زمینی آپریشن شروع کر سکتی ہے۔ وار کونسل کی میٹنگ میں حملے کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 2:13 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی جنگی کونسل فوری طور پر آج جمعرات کو رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی تاریخ پر تبادلہ خیال کرے گی۔ رفح میں فوجی آپریشن کی تیاریوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے رپورٹس کے دوران اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کو ٹی وی چینل کو بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں رفح سے انخلاء شروع کرنے کی تیاریاں ہیں۔ کل وار کونسل کا اجلاس ہے۔ توقع ہے آپریشن کے آغاز کی تاریخ کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

یاد رہے بدھ کے روز رفح میں آپریشن کی تیاروں کے حصوں کے طور پر ’’ کارمل‘‘(2) ڈویژن اور ’’بتاح‘‘(679) ڈویژن کی تربیتی مشقوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان ڈویژنوں نے اپنی مشقوں کو دو گنا کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس تناظر میں آج اسرائیل دو بین الاقوامی وفود کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔ اقوام متحدہ کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایک وفد اور ریڈ کراس کے امدادی محکمے کے سربراہ پر مشتمل ایک وفد پٹی میں داخل ہوگا، اسی دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے دو ریزرو بٹالین کو غزہ میں بلانے کا اعلان کیا جا‏‏‏‏‏‏‏ئے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں فوج بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیل رفح کو حماس کا آخری گڑھ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ رفح میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینیوں کو نکالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details