اردو

urdu

ETV Bharat / international

یہاں جانئے، غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں کیا کچھ ہوگا؟ - GAZA CEASEFIRE

غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کی تفصیلات کے مطابق جنگ بندی تین مرحلوں پر مشتمل ہو گی۔

یہاں جانئے، غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں کیا کچھ ہوگا؟
یہاں جانئے، غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں کیا کچھ ہوگا؟ (AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2025, 7:35 AM IST

Updated : Jan 16, 2025, 8:17 AM IST

دوحہ، قطر: غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کا معاہدہ تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا، اس معاہدے کا پہلا مرحلہ چھ ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے کے دوران صیہونی فوج غزہ کی سرحد کے اندر 700 میٹر تک خود کو محدود کرلے گی۔

غزہ میں جشن کا ماحول (AP)

جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں 250 قیدی بھی شامل ہیں جو اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ان چھ ہفتوں کے دوران، تقریباً 100 یرغمالیوں میں سے 33 کو مہینوں کی قید کے بعد رہا کیا جائے گا۔ حالانکہ یہ کہا جانا ممکن نہیں ہے کہ ان میں سبھی زندہ ہیں۔

اسرائیل میں جشن کا ماحول (AP)

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر سفر کی اجازت دے گا۔ اتوار کو پہلے مرحلے کے آغاز کے سات روز بعد اسرائیل مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھول دے گا۔

مذاکرات میں جس شرط کو لے کر سب سے زیادہ تنازعہ تھا اس کا حل بھی نکال لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے دوران اسرائیلی فوج مصر کے ساتھ سرحد سے جڑی فلاڈیلفی راہداری سے پیچھے ہٹ جائے گی اور آئندہ مراحل میں اس علاقے سے مکمل انخلاء کر دے گی۔

غزہ میں جشن کا ماحول (AP)

جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں بہت سے طویل مدتی سوالات باقی ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ کون اس علاقے پر حکمرانی کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک وحشیانہ تنازعہ کے بعد تعمیر نو کے مشکل کام کی نگرانی کون کرے گا جس نے وسیع تر مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دیا ہے اور دنیا بھر میں احتجاج کو جنم دیا ہے۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو سرحد پار حملے کے ساتھ جنگ ​​کا آغاز کیا، جس میں اسرائیل میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا۔ اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملہ کیا۔ 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 46,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، مقامی صحت کے حکام کے مطابق مہلوکین میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

غزہ میں جشن کا ماحول (AP)

نومبر 2023 میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران غزہ سے 100 سے زائد یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

امریکہ نے مصر اور قطر کے ساتھ مل کر تلخ دشمنوں کے درمیان مہینوں کی بالواسطہ بات چیت کی جو بالآخر کامیاب ہوئی ہے۔ اسرائیل اور لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے نومبر میں غزہ کی جنگ سے منسلک ایک سال سے زائد تنازع کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

اسرائیل میں جشن کا ماحول (AP)

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کا اندازہ ہے کہ غزہ کے 2.3 ملین افراد میں سے تقریباً 90 فیصد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دسیوں ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور اسپتال بمشکل کام کر رہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 16, 2025, 8:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details