دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین، تہران میں ایک عوامی جنازے کی تقریب کے ایک دن بعد یعنی جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کی جائے گی۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ کو کل ایرانی دارالحکومت تہران میں حکومت اور عوام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یہاں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ حماس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میت کو اسی دن بعد میں قطری دارالحکومت پہنچایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ دوحہ کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین قطری دارالحکومت کے شمال میں واقع لوسیل کے ایک قبرستان میں کی جائے گی۔