سولنگین:مغربی جرمنی کے شہر سولنگین میں ایک پارٹی کے دوران اس وقت افراتفری مچ گئی جب نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سی این این نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ فرون ہوف نام کے چوراہے پر ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر محاصرہ شروع کر دیا۔
جرمنی میں ایک پارٹی کے دوران چاقو سے حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی - Stabbing at a party in Germany - STABBING AT A PARTY IN GERMANY
یہ حملہ جرمنی کے شہر سولنگین میں اس وقت ہوا جب ایک پارٹی چل رہی تھی۔ حملے کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہوگیا۔ پولیس تلاش میں مصروف ہے۔

Published : Aug 24, 2024, 9:12 AM IST
پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وہیں پولیس نے دہشت گردی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعے کی رات سولنگن کے 650 سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقدہ ایک پارٹی کے دوران ہوا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہوگیا۔ حملے کے بعد کئی ایمبولینسیں زخمیوں اور مہلوکین کو لے جاتی نظر آئیں۔ وہیں موقعے پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر بھی نظر آیا۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں، سولنگین کی آبادی تقریباً 1,60,000 ہے اور یہ کولون اور ڈسلڈورف جیسے بڑے شہروں کے قریب واقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے لوگوں کو شہر کا مرکزی علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس نے بغیر کسی تاخیر کے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے پورے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے اور الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔