دوحہ، قطر: اسرائیل کے انٹیلی جنس چیف نے جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کے لیے مذاکرات کے بعد دوحہ چھوڑ دیا ہے، قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ قطری حکام مذاکرات کے بارے میں محتاط تاہم پُرامید ہیں۔
الانصاری نے کہا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا پہلے ہی قطر چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، قطر فریقین کے درمیان پیغامات پہنچا رہا ہے۔
الانصاری نے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ ہم ابھی اس دور میں ہیں کہ جہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایک معاہدے کے قریب ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ، "کسی بھی کامیابی کا اعلان کرنا فی الحال جلد بازی ہو گی۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ رفح میں کوئی بھی اسرائیلی زمینی کارروائی تباہ کن ہوگی اور یہ کسی بھی بات چیت کو روک سکتی ہے۔