اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا لیکن --- - Putin on NATO - PUTIN ON NATO

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ وہ نیٹو کے ساتھ جنگ ​​شروع نہیں کریں گے لیکن خبردار کیا کہ کوئی بھی مغربی فضائی اڈہ جو امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ یوکرین میں تعیناتی کے لیے تیار ہے، ماسکو کی افواج کے لیے ایک جائز ہدف ہوگا۔

putin
روس کے صدر ولادیمیر پوتن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 8:01 PM IST

ماسکو: روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے واضح کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں، لیکن خبردار کیا کہ کسی بھی مغربی فضائی اڈے پر امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیاروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ یوکرین میں تعینات کے لیے تیار ہے تو وہ کریملن کی افواج کے لیے ایک جائز ہدف بنیں گے۔

پوتن نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں، روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روسیوں کے علاوہ باقی سب اجنبی کہنے والے روسی عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوتن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ماسکو میں حملہ مسلم انتہاپسندوں نے کیا مگر روس کی دلچسپی حملہ آوروں کے گاہک میں ہے، پوتن نے کہا کہ آخر حملے کے بعد دہشت گرد یوکرین ہی فرار ہونا کیوں چاہتے تھے اور وہاں کون ان کا انتظار کررہا تھا؟

رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوتن کراکس ہال پر حملے کے بعد کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم انتہاپسندوں کے نظریات کا تو اسلامی دنیا صدیوں سے مقابلہ کررہی ہے مگر جس بات میں روس کو دلچسپی ہے وہ یہ کہ ایسے انتہاپسندوں کا گاہک ہے کون؟

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے وزیراعظم مودی کی ثالثی کی کوشش

ABOUT THE AUTHOR

...view details