ریو ڈی جنیریو:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو برازیل میں G-20 سربراہی اجلاس کے موقعے پر اطالوی (اٹلی) وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کا موضوع دفاع، سلامتی، تجارت کے فروغ اور ٹیکنالوجی کی ترقی تھا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان دوستی بہتر مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا کہ 'ریو ڈی جنیریو G-20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم جارجیا میلونی سے مل کر خوشی ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی شعبے، کاروبار کی ترقی اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ہم نے ثقافت، تعلیم اور اس طرح کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان-اٹلی دوستی ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں بہت بڑا حصہ ڈال سکتی ہے۔
پی ایم مودی نے جی -20 سربراہی اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے اعظم کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ سربراہی اجلاس کے موقعے پر بعض رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پی ایم مودی نے بنیادی طور پر ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، ہسپانوی صدر پیڈرو سانچیز، انڈونیشیا اور پرتگال کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔