کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں اتوار کے روز ایک مراکشی نجی جیٹ طیارہ جس میں چھ افراد سوار تھے، گر کر تباہ ہوگیا۔ علاقائی ترجمان ذبیح اللہ امیری نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کے روز صوبہ بدخشاں کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک امدادی ٹیم کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے سینئر اہلکار کے مطابق، جو طیارہ بدخشاں کے کوران-منجان اور زیبک سے متصل توپخانہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا، وہ مراکش کا رجسٹرڈ DF10 طیارہ تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ بھارتی طیارہ نہیں تھا۔