کاٹھمنڈو: نیپال نے جمعہ کو نئے نقشے کے ساتھ 100 روپے کے نئے نیپالی نوٹ چھاپنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نقشے میں لیپولیکھ، لمپیادھورا اور کالاپانی کے متنازعہ علاقے دکھائے گئے ہیں۔ بھارت ان علاقوں پر اپنا دعویٰ کرتا ہے۔
اس سلسلے میں نیپال حکومت کی ترجمان ریکھا شرما نے کابینہ کے فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم پُشپ کَمل دَہل پرچنڈ کی زیر صدارت وزرا کی کونسل کی میٹنگ میں 100 روپے کے بینک نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان نوٹوں پر نیپال کا ایک نیا نقشہ پرنٹ کیا جائے گا۔ لیپولیکھ، لمپیادھورا اور کالاپانی بھی نقشے میں شامل ہیں۔
100 روپے کے نوٹ کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا۔
نیپال کی اطلاعات اور مواصلات کی وزیر ریکھا شرما نے کہا کہ کابینہ نے 25 اپریل اور 2 مئی کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگز کے دوران 100 روپے کے بینک نوٹ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے اور بینک نوٹ کے پس منظر میں چھپے پرانے نقشے کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔