حیدرآباد (نیوز ڈیسک): نئے اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ عرب میں گذشتہ روز یکم محرم الحرام کا چاند دیکھا گیا۔ برصغیر میں آج شام کو پہلے اسلامی مہنے محرم کا چاند دیکھا جائے گا۔ نئے اسلامی سال 1446 ہجری کے پہلے دن سابقہ اسلامی روایت کے مطابق اس بار بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں آئی۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) شہرِ مقدس مکہ میں غلاف کعبہ کو تبدیلی کے لیے منعقدہ روحانی تقریب میں کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔ اس روحانی تقریب میں سعودی حکام ، اہلکاروں سمیت اس کام کے لیے ماہر اور تربیت یافتہ ٹیم نے حصہ لیا۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) اس بار غلاف کعبہ کا وزن 13 سو کلو گرام وزنی ہے اور اسے بنانے میں 20 ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔ اس غلاف کو 159 ماہر کاریگروں نے مل کر پوری لگن اور محنت سے تیار کیا ہے۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی (Photo : @AlharamainSA) رواں سال کے غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا، ایک سو کلو گرام چاندی اور 670 کلوگرام خالص ریشم کا استعمال کیا گیا ہے۔ غلاف پر سونے اور چاندی سے قرآن کی آیتوں کو کندہ کیا گیا ہے۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی تقریب میں خواتین نے بھی حصہ لیا (Photo : @AlharamainSA) غلافِ کعبہ کی تبدیلی تقریب میں خواتین بھی شامل (Photo : @AlharamainSA) غلاف پر سونے سے کندہ قرآنی آیات (Photo : @AlharamainSA) واضح رہے کہ غلاف کعبہ کو عربی میں کسوہ کہا جاتا ہے اور ہر سال اس کی تیاری کے لیے ایک مستقل کارخانہ ''کسوہ فیکٹری'' قائم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا