اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی میں شرح پیدائش میں کمی کا سلسلہ جاری، امیگریشن کی بدولت کل آبادی مستحکم - Italys birth rate - ITALYS BIRTH RATE

ISTAT Report امیگریشن کی وجہ سے اٹلی کی آبادی تو مستحکم ہے لیکن 2023 میں ملک کی شرح پیدائش میں کمی آئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 2:32 PM IST

روم: اٹلی میں گزشتہ سال شرح پیدائش ایک بار پھر گر گئی جبکہ امیگریشن کی وجہ سے کل آبادی تقریباً مستحکم رہی۔ قومی شماریاتی ادارے (آئی ایس ٹی اے ٹی) نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔

یہاں یکم جنوری 2024 تک تقریباً 5.89 کروڑ لوگ تھے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 7000 لوگوں کی خالص گراوٹ رہی۔ اس سے آبادیاتی کمی کی تصدیق ہوتی ہے جو 2014 سے ہو رہی ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے سال 379000 بچے پیدا ہوئے تھے اور شرح پیدائش 2022 میں 6.7 فی ہزار کے مقابلے میں فی 1000 افراد پر 6.4 بچوں کے برابر تھی۔

عددی طور پر، یہ 2022 کے مقابلے میں 14000 کم نومولود (یا 4.6- فیصد) ہے اور 2008 کے مقابلے میں تقریباً 197000 کم (یا 34.2- فیصد) ہے۔ سال 2008 میں پہلی بار یہاں شرح پیدائش میں کمی کا رجحان شروع ہوا۔

اس کی وجہ سے اٹلی میں خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی اوسط تعداد 2022 میں 1.24 سے کم ہو کر 2023 میں 1.2 ہو گئی، جو کہ 1995 میں ریکارڈ کی گئی فی عورت 1.19 بچوں کی اب تک کی کم ترین سطح کے قریب تھی۔

یہ صورتحال پورے خطے میں یکساں طور پر دیکھی گئی ہے۔ اس کے برعکس، غیر ملکی باشندوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 166000 افراد (یا 3.2 فیصد) اضافے کے ساتھ کل 53 لاکھ تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی نژاد افراد پوری آبادی کا تقریباً نو فیصد ہیں اور اس نے آبادیاتی کمی کو محدود کرنے میں مدد کی ہے۔

آئی ایس ٹی اے ٹی کے مطابق، خالص ہجرت (اٹلی آنے والے غیر ملکیوں اور بیرون ملک جانے والے اطالویوں کے درمیان فرق) 4.6 فی ہزار (یا 274,000+) پر مثبت تھا، جو 2011 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ کمی کو محدود کرنے میں مددکرنے والا ایک اور عنصر ہے شرح اموات ہے۔ یہاں اموات کی تعداد میں (2022 کے مقابلے میں تقریباً آٹھ فیصد کم) اور شرح اموات (2022 میں 12.1 فیصد کے مقابلے میں 11.2 فی ہزار) رہی۔ پیدائش کے وقت متوقع عمر اوسطاً 83.1 سال تک بڑھ گئی (2022 کے مقابلے میں چھ ماہ کا اضافہ) تک بڑھ گئی۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے محکمے کی طرف سے شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں، جس میں ہر ملک میں 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے حصہ داری کا تجزیہ کیا گیا ہے، جاپان (29.8 فیصد) کے بعد 23.7 فیصد بزرگوں کے ساتھ اٹلی دوسرے نمبر پر ہے، لیکن فن لینڈ (22.9 فیصد)، پرتگال (22.6 فیصد)، اور یونان (22.5 فیصد) سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details