اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی - Gaza War - GAZA WAR

Death toll in Gaza غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز کر دیے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مہلوکین کی تعداد تقریباً 34000 تک پہنچ گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 10:51 AM IST

Updated : Apr 18, 2024, 5:23 PM IST

غزہ: شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مقامی عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ہجوم پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 13 فلسطینی جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا بھتیجا بھی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

دریں اثناء، فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ پٹی میں نصرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی سہولت کو مسمار کر دیا، جہاں تقریباً ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہوائی حملہ اور گولہ باری تیز کردی ہے۔

  • چھ ماہ میں غزہ میں ہلاکتیں:

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کو اپنی تازہ بریفنگ میں بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی چھ ماہ سے جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33,899 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

مرنے والوں میں 14,520 سے زیادہ بچے اور 10,000 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں دبی ہزاروں لاشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

  • غزہ میں ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ:

دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیل کے 'فضائی، زمینی اور سمندری' حملوں سے شہریوں کی تازہ ترین ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچھا) کی رپورٹ کے مطابق، پیر اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے جانی نقصان کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 102 افراد ہلاک اور 199 زخمی ہوئے، جن میں 56 افراد ہلاک اور 89 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بمباری کی جس میں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

اوچھا کی فلیش رپورٹ میں کچھ اسرائیلی حملوں کی دستاویز کی گئی ہے۔ جن میں ایک پیر اور دو منگل کے شامل ہیں۔ ان حملوں میں ایک بچے سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سات فلسطینی پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔ (Photo: AP)
  • یونیسیف کا دعویٰ:

ادھر یونی سیف کا کہنا ہے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، غزہ کے بچوں کو بچانے کے لیے فوری جنگ بندی کی جائے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے جانے کے بعد خان یونس کے اسکولوں سے پھٹ نہ سکنے والے کئی بم اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عین بعال پر ڈرون حملے میں حزب اللہ کے مقامی کمانڈر کو شہید کردیا۔

  • مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبوں اور شہروں پر رات گئے چھاپوں کا سلسلہ جاری:

مغربی کنارے کی کمیونٹیز پر اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فلسطینیوں کو مارا پیٹا گیا اور انھیں گرفتار کیا گیا۔ رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ قصبے میں چھاپے کے دوران ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔

یروشلم کے شمال مشرق میں واقع شوافات پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران مقامی لوگوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، جس کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق جنین شہر کے مغرب میں دیہاتوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے تھے، اور علاقے میں اسرائیلی فوجی ڈرونز کی شدید سرگرمی کی اطلاع ملی۔ قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی فورسز کی قائم کردہ ایک چوکی سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔ (Photo: AP)
غزہ پر اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز، مہلوکین کی تعداد تقریباً 34 ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 18, 2024, 5:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details