رفح، غزہ کی پٹی: ایک جانب جنگ بندی معاہدہ پر بات چیت جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیل معاہدے سے قبل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے قہر برپا کر دیا ہے۔ حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری میں ہلاک ہونے والے 90 افراد کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں۔ وزارت صحت نے 164 زخمیوں کو اسپتال لائے جانے کی جانکاری دی۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے تازہ ہلاکتوں سے غزہ میں مہلوکین کی تعداد 29,782 ہو گئی ہے۔ وزارت عام شہریوں اور جنگجوؤں میں فرق نہیں کرتی۔ وازارت کے مطابق مرنے والوں میں سے دو تہائی بچے اور خواتین ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک مزید 70,043 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ سینکڑوں لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور مسلسل بمباری کے چلتے انہیں نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔
- غزہ میں نومولود مر رہے ہیں: اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ