اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران کا یوروپی یونین سے ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ - Iran Israel conflict - IRAN ISRAEL CONFLICT

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Iran Israel
ایرانی وزیرخارجہ نے یوروپی یونین سے ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا

By UNI (United News of India)

Published : Apr 23, 2024, 1:13 PM IST

تہران: العربیہ کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے بیان کے بعد توسیع شدہ پابندیوں کے نافذ ہونے سے پہلے ایک قانونی فریم ورک پر اتفاق کرنے کے لیے برسلز میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھین:

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details