تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے ایران کے مستقل نمائندہ دفتر نے، امریکہ کی طرف سے حالیہ 2 دنوں میں مختلف واسطوں کے ذریعے ایران کو پیغامات بھیجے جانے سے متعلقہ، خبروں کا تحریری جواب دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس نوعیت کا کوئی پیغام نہ تو وصول کیا گیا ہے اور نہ ہی جاری کیا گیا ہے۔ کسی بھی طرف سے ایران کی زمین پر، اس کے سرحد پار مفادات پر یا پھر اس کے شہریوں پر حملہ کئے جانے کی صورت میں اس کا بھرپور شکل میں جواب دینا ایران کی بنیادی پالیسی ہے۔
ایران کے نمائندہ دفتر نے مذکورہ بیان امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بیان کے بعد جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "ہم، اردن۔شام سرحد پر ایران نواز عراقی گروپوں کی طرف سے کئے گئے ڈرون اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملوں کا جواب دیں گے۔