تہران: ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے تیارہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مغربی ممالک سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد وزارت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ، "ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے بدلے میں، وہ مغربی ممالک سے سنجیدگی سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔