اردو

urdu

ETV Bharat / international

محمد یونس کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد، بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی سلامتی پر زور - Modi Congratulates Muhammad Yunus - MODI CONGRATULATES MUHAMMAD YUNUS

بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کے بعد شیخ حسینہ کے وزیر اعظم کے عہدہ سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد کے چند دن بعد، نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے جمعرات کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر یونس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مشترکہ خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پڑوسی ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 9:35 AM IST

Updated : Aug 9, 2024, 10:17 AM IST

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جنہوں نے بنگلہ دیش کی نگراں حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف لیا۔ پی ایم مودی نے بنگلہ دیش میں حالات تیزی سے معمول پر آنے کی امید ظاہر کی اور ملک میں ہندوؤں و دیگر اقلیتی برادریوں کی حفاظت و تحفظ پر زور دیا۔ مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’محمد یونس کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میری نیک خواہشات۔ ہم ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے حالات کے جلد معمول ہونے کی امید کرتے ہیں۔ بھارت مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی و ترقی کےلئے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں نئی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف لینے والے محمد یونس کو اپنی "نیک خواہشات" پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی ہمسایہ ملک ڈھاکہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے "پرعزم" ہے۔ شیخ حسینہ کی بے دخلی کے بعد بنگلہ دیش میں اشرار کی جانب سے ہندوؤں پر حملوں کی اطلاعات ملی تھی تاہم اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی شیئر کئے گئے جس میں دیکھا گیا کہ بنگلہ دیش میں مسلم نوجوان، منادر اور ہندوؤں کی حفاظت کررہے ہیں۔ اس دوران مودی نے بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت پر ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کو تحفظ فراہم کےلئے زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف لیا - Muhammad Yunus Takes Oath

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کے بعد شیخ حسینہ نے وزیر اعظم کے عہدہ سے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں تھی جسکے بعد فوج نے طلبا تحریک کے رہنماؤں کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت کی تشکیل عمل میں لائی۔

Last Updated : Aug 9, 2024, 10:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details