اردو

urdu

ETV Bharat / international

رمضان کے دوسرے جمعہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا - Friday Prayer in Al Aqsa Mosque

Second Friday of Ramadan مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ ادا کرنے کے خواہشمند سینکڑوں مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By AP (Associated Press)

Published : Mar 22, 2024, 4:17 PM IST

Updated : Mar 22, 2024, 4:49 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فورسز نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ بڑی تعداد میں فوج کو تعینات کر دیا ہے۔ فوجیوں نے مسجد کی طرف جانے والی قلندیا، زیتون اور بیت لحم چوکیوں کے آس پاس اپنی فوجیوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے احاطہ اور آس پاس میں سینکڑوں فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز نے ان چوکیوں سے سینکڑوں نمازیوں کو یہ کہہ کر واپس کیا ہے کہ ان کے پاس ضروری اجازت نامے نہیں تھے۔

رمضان کے دوسرے جمعہ میں سینکڑوں افراد کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

اسرائیل نے رمضان المبارک کے مقدس اسلامی مہینے میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور مسلمان اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ زیادہ تر مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کی پہلی جمعہ کو بھی کئی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں تقریباً 80 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی تھی۔ حالانکہ اس دوران بھی کئی فلسطینیوں نے فوج کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور غیر ضروری طور پر واپس لوٹائے جانے کی شکایت کی تھی۔

رمضان کے دوسرے جمعہ میں سینکڑوں افراد کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

گزشتہ برسوں کے دوران، رمضان کے دوران کمپاؤنڈ میں ہونے والی جھڑپوں نے اسرائیل-فلسطینی تنازعہ میں بڑی شدت پیدا کی ہے، جس میں مسجد پر اسرائیلی حملے اور حماس کے راکٹ فائر شامل ہیں، جو 2021 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ بنا تھا۔

رمضان کے دوسرے جمعہ میں سینکڑوں افراد کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شہر تک رسائی 55 سال سے زیادہ عمر کے مردوں، 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں تک محدود تھی، تمام زائرین کو اسی دن علاقے میں واپس آنا تھا۔ اسرائیل نے تمام زائرین سے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ پچھلے سالوں میں، خواتین پر عمر کی کوئی پابندی نہیں تھی اور بزرگ نمازیوں کو آن لائن پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 22, 2024, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details