ETV Bharat / international

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک دو زخمی، امریکہ نے لبنان کو جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی افسر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایسے میں امریکہ نے بیروت کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

حزب اللہ کے ڈرون حملے
حزب اللہ کے ڈرون حملے (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

یروشلم: جمعرات کے روز جنوبی لبنان میں جنگ کے دوران ایک اسرائیلی فوج کا افسر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ شمالی اسرائیل کے ایلیاکیم میں حزب اللہ کے ڈرون نے دو فوجیوں کو زخمی کیا ہے۔ دونوں فوجیوں کو حیفا کے رمبم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ایسے وقت جاری ہے جب اسرائیل نے لبنان اور شام میں حزب اللہ کے اہداف پر گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے اور دوسری جانب فریقین ممکنہ جنگ بندی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

دو سینئر لبنانی سیاسی ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفیر لیزا جانسن نے جمعرات کے روز حزب اللہ کے ایک اتحادی اور گروپ کے ساتھ سفارت کاری کا ایک عام ذریعہ مانے جانے والے بیری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی پہلی تحریری تجویز پیش کی ہے۔

جمعرات کو وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نول باروٹ سے بات کی اور انہیں بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے جس سے اسرائیلیوں کو بحفاظت اپنے گھروں کو واپس جانے کا موقع ملے گا۔

جمعرات کو اسرائیل کے وزیر توانائی ایلی کوہن نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہے، لیکن یہ کہ اگر کسی معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے تو اسے لبنان کے اندر کارروائی کرنے کی آزادی برقرار رکھنی چاہیے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی جانب اب کم راکٹ فائر کیے جا رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ، 150-200 کے مقابلے میں، پچھلے ہفتے میں حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے راکٹوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے، جو یومیہ اوسطاً 100 سے کم رہ گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ کی زیرقیادت فورسز تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اسرائیل کے ملٹری پوسٹوں پر حملے کرتی رہی ہیں، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں مکمل جنگ بندی تک اسرائیل پر حملے جاری رکھے گا۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے فوراً بعد لبنان کی سرحد پر واقع شمالی قصبوں سے تقریباً 60,000 اسرائیلی رہائشیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

اکتوبر 2023 سے شمالی اسرائیل پر حملوں کے نتیجے میں 43 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، سرحد پار جھڑپوں اور ستمبر کے آخر میں جنوبی لبنان میں شروع ہونے والے زمینی آپریشن میں آئی ڈی ایف 69 فوجی اور ریزروسٹ مارے گئے ہیں۔ عراق سے ڈرون حملے میں دو فوجی مارے گئے ہیں اور شام سے بھی کئی حملے ہوئے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ڈی ایف کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ کے تقریباً 3000 کارکن اس تنازعہ میں مارے گئے ہیں۔ لبنان میں سینکڑوں شہریوں کے علاوہ دیگر عسکریت پسند گروپوں کے تقریباً 100 ارکان کے ہلاکت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.