بیروت:لبنان کے معاون پارلیمنٹ اسپیکر اور حزب اللہ کے اتحادی علی حسن خلیل نے ذرائع ابلاغ کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے کچھ 'کمنٹس' کے ساتھ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور اب گیند اسرائیل کے پالے میں ہے۔ تاحال اس معاملے پر اسرائیل کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس قبل ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل حزب اللہ کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔
ایک اعلیٰ لبنانی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ لبنان اور حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز سے اتفاق کیا ہے، تاہم تنظیم نے اس کے مواد پر کچھ تبصرے کیے ہیں۔ اس پیش رفت کو جنگ کے خاتمے کے لیے ابھی تک کی سب سے سنجیدہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔