ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ماہ (اپریل میں) سیلاب آنے کے کچھ دن بعد ہی شدید بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے، اور کئی پروازیں منسوخ جبکہ بعض پروازیں دبئی سے باہر تاخیر کی شکار ہیں جبکہ لوگوں گھر سے کام کرنے اور طلباء کو بھی گھر سے ہی تعلیم حاصل کرنے کو کہا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد جمعرات کو اورنج الرٹ (Orange Alert) جاری کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے خلیج ٹائمز کے حوالہ سے یہ خبر شائع کی ہے۔
پچھلے کچھ دنوں سے متحدہ عرب امارات میں غیر مستحکم موسم کی اس نئی لہر کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، خراب موسم 2 مئی کو 3 مئی تک عروج پر پہنچنے کی پہلے ہی پیش گوئی کی گئی تھی۔ لوگوں کو تمام شعبوں میں حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسکول فاصلاتی تعلیم پر ہیں جبکہ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں۔ پارکس اور ساحل بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی نے امارات میں موجود غیر مستحکم موسمی حالات کی وجہ سے 2 مئی اور 3 مئی کو سرکاری ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔