بیروت:حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں داخل ہو جاتاہے تو بھی وہ حماس کو ختم نہیں کر سکے گا۔ یہ اطلاع مقامی ٹی وی چینل ’المنار‘ کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ نصراللہ نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر غزہ پر حکمرانی کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا، ’’آپ جنگ کے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہاں تک کہ رفح آپریشن بھی آپ کو فتح کی شبیہ بھی نہیں دے گا۔ آپ حماس یا مزاحمت سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے۔"
نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اپنے سب سے بڑے مقصد کو جنگ کے آغاز سے ہی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تقریباً چھ ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل حماس کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کر رہا ہے۔