تل ابیب: غزہ کی پٹی سے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تین اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے ایک دن بعد اسرائیلی فورسز نے ہفتے کے روز جنگ زدہ علاقے سے ایک اور یرغمالی کی لاش برآمد کی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورسز کے حوالے سے دی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی فورسز کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک اور یرغمالی کی لاش برآمد کر لی ہے۔ قبل ازیں کل فوج نے اعلان کیا تھا کہ تین مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔ وہ یرغمالی جس کی لاش ہفتے کو برآمد ہوئی ہے اس کی شناخت 53 سالہ رون بینجمن کے نام سے ہوئی ہے۔ حماس نے اسے 7 اکتوبر کی صبح اغوا کیا تھا۔
ہگاری نے کہا کہ بنیامین کو حماس کے عسکریت پسندوں نے 7 اکتوبر کو میفلسم کے قریب قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش کو غزہ میں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بے تحاشہ بمباری میں دس سے زائد اسرائیلی یرغمالی مارے جاچکے ہیں۔