کولمبو: سری لنکا کے جنوبی صوبے بیلیاٹا میں پیر کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سری لنکا پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے ترجمان نہال تھلڈووا نے بتایا کہ یہ واقعہ سدرن ایکسپریس وے پر بیلیاٹا انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:45 کے قریب ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گروپ نے جیپ میں سفر کرنے والے دوسرے گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ منظم جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے انجام دیا ہے۔ سری لنکا نے 17 دسمبر کو منشیات کی اسمگلنگ اور منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا، گزشتہ ہفتے تک 40000 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں مسجد کے باہر امام کا قتل