اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان سمیت عرب ممالک میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی - Eid Ul Fitr 2024 - EID UL FITR 2024

شوال المکرم کا چاند دیکھتے ہی رمضان المبارک کا اختتام ہوجاتا ہے ا ور یکم شوال کو عید الفطر منائی جاتی ہے جسے خوشی کا دن قرار دیا گیا ہے۔ آج عرب ممالک میں عید الفطر نہایت تزک و احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

Eid Ul Fitr 2024
Eid Ul Fitr 2024

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 8:46 AM IST

Updated : Apr 10, 2024, 7:42 PM IST

حیدرآباد: سعودی عرب سمیت عرب ممالک اور دیگر ممالک میں آج عید الفطر نہایت تزک و احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ رمضان المبارک کا اختتام عید الفطر کے ساتھ ہوتا ہے جسے خوشی کا دن قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کا تہوار مناتے ہیں لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیا کے ہر حصے میں عید الفطر کی نوعیت الگ ہوتی ہیں۔

مسلمانوں کے لئے اہم ترین دو مقامات مقدسہ سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح ہی نماز عید الفطر ادا کی گئی۔ لاکھوں فرزندان توحید نے ان دو مساجد مقدسہ میں انتہائی خشوع وخضوع کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔ مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز عید الفطر کی امامت کے فرائض شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی انجام دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عیدالفطر کی نماز آج صبح 6 بجکر 19 منٹ پر مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید الفطر ادا کی گئی ہے۔ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 11 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوا۔ 8 اپریل کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا اسی بناء پر آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ اس لحاظ سے عرب ممالک میں رمضان المبارک میں پورے تیس روزے مکمل ہوئے ہیں۔

وہیں دوسری جانب پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں نماز عید الفطر کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر اور کیرالہ میں آج عید الفطر

پاکستان کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماوں کی جانب سے پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ پاکستان کے صدر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید الفطر معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں۔

Last Updated : Apr 10, 2024, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details