اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ: معیشت اور اسقاط حمل معاملہ پر ٹرمپ اور ہیریس کے درمیان تلخ بحث - US presidential debate

اپنی افتتاحی بحث میں، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے لیے اپنے بالکل مختلف نظریات کو اجاگر کیا۔ ہیریس نے ٹرمپ پر معاشی بدانتظامی کا الزام لگایا اور اسقاط حمل کے حقوق معاملہ سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی، جبکہ ٹرمپ نے ان پر جوابی حملہ کیا۔ دونوں لیڈوں کے درمیان مباحثہ ایک چھوٹے سے اسٹوڈیو میں سامعین کے بغیر منعقد کیا گیا تھا، جسے ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 8:16 AM IST

فلاڈیلفیا: سیاست اور شخصیت پر بحث کرتے ہوئے ڈیموکریٹک امیدوارہ کملا ہیرس اور امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے لیے اپنے بالکل مختلف نظریات کا مظاہرہ کیا۔ پنسلوینیا میں نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے مباحثہ کا اہتمام کیا جہاں دونوں صدارتی امیدواروں کا منگل کو پہلی بار ایک مباحثہ میں آمنا سامنا ہوا، جس میں دونوں لیڈروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور پوری بحث کے دوران آپس میں الزامات و جوابی الزامات کا سلسلہ تقریباً 90 منٹ تک جاری رہا۔

گرما گرم و تلخ مباحثہ کے پہلے آدھے گھنٹے میں دونوں امیدوار نے ایک دوسرے کو متعدد مرتبہ جھوٹا قرار دیا جبکہ اس دوران معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی و خارجہ امور پر دونوں امیدواروں نے نہ صرف اپنا اپنا موقف رکھا بلکہ ایک دوسرے کے موقف پر تنقیدیں بھی کیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات 2024 میں پہلی بار مباحثہ میں حصہ لیا

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، 1984 سے اب تک جیت کی صحیح پیشن گوئی کرنے والے پروفیسر نے کسے بتایا اگلا صدر؟ - Trump or Harris Who Will Win

ہیریس نے ٹرمپ کی معیشت اور جمہوریت کی حالت پر سخت تنقید کی۔ ہیریس نے کہا کہ جب ٹرمپ نے عہدہ چھوڑا تھا تب کوویڈ کی وجہ سے حالات انتہائی تباہ کن تھے اور 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کو الٹانے کی کوشش میں کیپیٹل پر ہی دھاوا بول دیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گندگی کو صاف کرنے کےلئے کام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details