اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ میں اسرائیل کے مہلک حملے، چھ خواتین اور چار بچوں سمیت 18 فلسطینی جاں بحق - GAZA WAR

غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں فی الحال کوئی نرمی نظر آرہی ہے۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیل کے مہلک حملے
غزہ میں اسرائیل کے مہلک حملے (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Jan 14, 2025, 1:57 PM IST

غزہ: جنگ بندی کے تازہ ترین دباؤ کے باوجود، اسرائیل غزہ میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ صحت کے حکام کے مطابق، غزہ کی پٹی میں رات بھر جاری رہے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں چھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

غزہ کے وسطی شہر دیر البلاح میں دو حملوں میں دو خواتین اور ان کے چار بچے مارے گئے، جن کی عمریں ایک ماہ سے نو سال کے درمیان تھیں۔ لاشوں کو الاقصیٰ شہداء اسپتال لایا گیا۔ الاقصیٰ شہداء اسپتال کے مطابق، ایک خاتون حاملہ تھی اور بچے کو نہیں بچایا جا سکا۔

یورپی اسپتال کے مطابق، جنوبی شہر خان یونس پر دو حملوں میں مزید 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور حماس 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے اور درجنوں یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طئے پا جائے گا۔

واضح رہے سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت میں غزہ میں کم از کم 46,565 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ پوری طرح کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ غزہ کی بیشتر آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور خیموں میں زندگی بسر کرنے کے لیے مجبور ہے۔ یہی نہیں غزہ کے بیشتر علاقے قحط جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ شدید سردی سے بچنے کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کی موت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details