یروشلم: اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا ہے، انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ زبردست جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈرونز اور ایک خفیہ خصوصی یونٹ کی مدد حاصل کرتے ہوئے درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں نے، بدھ کے اوائل میں چھاپے ماری کی ہے۔ الجزیرہ عربی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروپ جنین بریگیڈز نے کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اس کے جنگجوؤں کی اسرائیلی فورسز سے جھڑپ ہوئی ہے۔
مغربی کنارے کے کئی مقامات پر اسرائیلی فورسز نے چھاپے مارے ہیں۔ جس میں تلکرم کے مشرق میں واقع انابتا قصبہ شامل ہے جہاں گولیاں چلائی گئیں۔ نابس کے جنوب میں بورین گاؤں میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر حملہ کر کے ایک 35 سالہ شخص اور اس کا تین ماہ کے بچے کو زخمی کر دیا۔