اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکہ، چین کے دو شہری ہلاک، متعدد زخمی - Blast in Pakistan

کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکے سے پاکستان لرز اٹھا۔ اس حملے کا ہدف چین کے شہری تھے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

Updated : 1 hours ago

پاکستان میں کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکہ
پاکستان میں کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکہ (AP)

کراچی:پاکستان میں اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر ایک زور دار دھماکے میں چین کے دو شہری ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ چین کے شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممنوعہ تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

چین کی دشت گردانہ حملے کی مذمت

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ زخمیوں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چینی فریق اس واقعے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق، پاکستان میں چینی مشن نے ایک ہنگامی ردعمل کا منصوبہ شروع کیا ہے، جس میں پاکستانی فریق سے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے، قصورواروں کو سخت سزا دینے اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئل ٹینکر میں کیا گیا دھماکہ

صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ دھماکہ پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے باہر ایک ٹینکر میں ہوا۔ اس دھماکے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے باعث آس پاس کی کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دھماکہ ایئرپورٹ سے باہر جانے والی سڑک پر ہوا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ چینی شہریوں پر تھا۔ پاکستان میں ہزاروں چینی مزدور موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو چینی دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔ ویڈیو میں گاڑیوں میں آگ کے شعلے اور جائے وقوعہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ دھماکے کے بعد گرد و نواح میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے۔ جائے وقوع پر فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور علاقے کو ہر طرف سے محاصرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ اظفر مہیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ آئل ٹینکر کا دھماکہ تھا۔ ہم دھماکے کی نوعیت اور وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ ایئرپورٹ کی عمارتیں لرز اٹھیں۔

Last Updated : 1 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details