اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی حملوں میں لبنان میں حزب اللہ کا ترجمان جبکہ غزہ میں 76 فلسطینی جاں بحق، 158 زخمی - ISRAELI AGGRESSION

لبنان کے بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چیف ترجمان مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بھی کارروائی جاری ہے۔

اسرائیلی حملوں میں لبنان میں حزب اللہ کا ترجمان جبکہ غزہ میں کم از کم 30 افراد جاں بحق
اسرائیلی حملوں میں لبنان میں حزب اللہ کا ترجمان جبکہ غزہ میں کم از کم 30 افراد جاں بحق (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Nov 18, 2024, 3:36 PM IST

بیروت:وسطی بیروت میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اتوار کے روز ایک حملے میں حزب اللہ کے چیف ترجمان محمد عفیف النبولسی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 76 فلسطینی ہلاک اور 158 زخمی ہوئے ہیں۔

محمد عفیف النبولسی بیروت میں عرب سوشلسٹ البعث پارٹی کے دفتر پر حملے میں مارے گئے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں محمد عفیف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ محمد عفیف النبولسیمحمد عفیف النبولسی ستمبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعد نظر عوامی زندگی میں نظر آئے تھے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ حزب اللہ کے ایک سینئر اہلکار کی تازہ ترین ٹارگٹ کلنگ تھی۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کی رات، اسرائیلی فضایہ نے وسطی بیروت میں ایک کمپیوٹر کی دکان کو نشانہ بنایا، جس میں دو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب لبنانی حکام امریکہ کی قیادت میں جنگ بندی کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ فیصل السیغ نے کہا کہ "اس سے اسرائیل کے جرائم کی تصدیق ہوتی ہے، وہ محفوظ علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے"۔

اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی کئی عمارتوں پر بمباری کی۔ اس کے مطابق یہاں حزب اللہ کا طویل عرصے سے ہیڈکوارٹر ہے۔

عفیف پر حملے سے پہلے علاقہ میں اسرائیلی فوج نے انخلاء کا کوئی انتباہ نہیں دیا تھا۔ وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں چار افراد ہلاک اور دو بچوں سمیت 14 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شروعات سے حزب اللہ اسرائیل پر راکٹ، میزائل اور ڈرون فائر کرتی آئی ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے لبنان میں جوابی فضائی حملے شروع کیے اور تنازعہ مسلسل بڑھتا گیا۔ جس کے بعد اسرائیلی افواج نے یکم اکتوبر کو لبنان پر حملہ کیا۔

وزارت صحت کے مطابق لبنان میں 3,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1.2 ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے ابھی بھی روزانہ اسرائیل پر درجنوں میزائل فائر کئے جاتے ہیں۔ ان حملوں میں 31 اسرائیلی فوجیوں سمیت کم از کم 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 60,000 افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت:

اتوار کے روز، اسرائیل کی شن بیٹ داخلی سلامتی ایجنسی نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے فوج اور انٹیلی جنس کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں قطر نے ثالثی کے کام کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے یہ اس طرح کی یہ پہلی کوشش ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس غزہ جنگ میں اب تک 43,800 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جس میں مرنے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ غزہ کی 23 لاکھ فلسطینیوں کی آبادی کا تقریباً 90 فیصد بے گھر ہو چکا ہے، اور اسرائیل کی بمباری اور زمینی کارروائیوں سے بڑے علاقے مسمار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، پوپ فرانسس نے اس بات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ آیا غزہ میں اسرائیل کے حملے نسل کشی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details