حیدرآباد (نیوز ڈیسک): جس طرح بریانی کے شائقین میں یہ بحث ہوتی رہتی ہے کہ کون سی بریانی بہترین ہے، اسی طرح ذائقے کے ماہرین بھی اس کی اصلیت پر متفق نہیں ہیں۔ کوئی اسے ایران کی دریافت کردہ کہتے ہیں تو کوئی اسے پلاؤ سے ملتی جلتی بولتا ہیں۔ بریانی بلاشبہ آج تمام تقریبات اور پارٹیوں کی جان بن چکی ہے۔ یہ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے کہ دہلی میں آن لائن کھانا آرڈر میں سب سے زیادہ آرڈر کیا جانے والا کھانا بریانی ہی ہے۔
آج ورلڈ بریانی ڈے کے موقعے ممبئی کے اسلام جمخانہ سمیت مختلف مقامات پر مختلف انواع کی بریانی کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر مختلف علاقوں اور ناموں سے مشہور بریانی کے ذائقوں کا سخت مقابلہ رہے گا۔ ویسے عام دنوں میں بھی سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں میں اپنے اپنے خطے کی بریانی کو لے کر بحث گرم رہتی ہے۔ ہر خطے کے لوگ اپنے یہاں کی بریانی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ ایسے میں یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل کام ہے کہ کس خطے کی اور کون سی بریانی سب سے اچھی ہوتی ہے۔ لیکن آج منعقدہ ہونے والی تقریبات میں بریانی کے جو پکوان پیش کیے جائیں گے، ماہرین اور عوام انہیں چکھ کر اپنی اپنی پسند کا اظہار کریں گے۔
ورلڈ بریانی ڈے کے موقعے پر بامبے بریانی، حیدرآبادی بریانی، احمدآبادی بریانی، لکھنوی، اودھی، ملائی تکہ بریانی، کستوری اور کولکاتا کی بریانی، یہ ساری بریانی اسلام جمخانہ میں عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اُنہیں بریانی کی تاریخ، اس کی شروعات سمیت تمام پہلوؤں کے بارے میں بتایا جائے گا۔
ممبئی میں کیٹرنگ کمپنی چلانے والے اختر شفیع منصوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بریانی کو دنیا بھر میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ میں اور میرے اہل خانہ اس پیشے سی گزشتہ 128 برسوں سے وابستہ ہیں، میں چوتھی نسل ہوں جس نے اس پیشے کو آگے بڑھایا۔ اس طویل مدت کے دوران ہم نے پایا کہ بریانی کی مقبولیت ہمیشہ اور ہر دور میں برقرار رہی۔
حیدرآبادی بریانی:
بھارت میں سب سے زیادہ مشہور حیدرآبادی بریانی ہے، حیدرآبادی بریانی کو پکانے کا اصل طریقہ اسے چولہے پر آہستہ آگ میں پکایا جاتا ہے۔ یہ کم آگ پر خوشبودار بھاپ میں اور مستند حیدرآبادی مسالوں کے ساتھ پکانے پر اپنا بہترین ذائقہ دیتا ہے۔ غور طلب ہے کہ حیدرآبادی بریانی واحد ایسی بریانی ہے جس میں اسے تیار کرنے کے لیے کچے گوشت اور چاول کو ایک ساتھ پکایا جاتا ہے۔
مسالوں کا توازن حیدرآبادی بریانی کو مختلف بناتا ہے، ذائقہ دار شوربہ جو آدھا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کچھ مصالحے اسے عام بریانیوں سے مختلف بناتا ہے۔ حیدرآبادی دم بریانی پکانے کے لحاظ سے دو قسم کی ہوتی ہے۔ کچی یخنی اور پکی ہوئی یخنی۔ کچھی یخنی میں، کچے میرینیٹ شدہ گوشت کو چاول کے ساتھ تہہ کرکے پکایا جاتا ہے۔
اس میں کچا میرینیٹ کیا ہوا گوشت رات بھر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بعد میں گوشت کو ہانڈی میں چاول کی تہوں کے درمیان ملایا جاتا ہے اور کم آگ پر دم دیا جاتا ہے، جس سے یہ ایک بہترین دم بریانی بن جاتی ہے۔ پکی یخنی میں، پہلے سے پکا ہوا گوشت چاول کے ساتھ تہہ کیا جاتا ہے۔ گوشت کو تھوڑی دیر کے لیے میرینیٹ کیا جاتا ہے اور ہانڈی میں شامل کرنے سے پہلے آدھا پکایا جاتا ہے۔
اودھی بریانی:
لکھنوی بریانی کو تیز آگ پر پکایا جاتا ہے تاکہ چاول اور مصالحے کے ذائقے ایک دوسرے میں اچھی طرح جذب ہو جائیں۔