حیدرآباد:جسم کے تمام اعضاء میں دماغ کو کلیدی اہمیت اور امتیازی مقام حاصل ہے۔ یوں سمجھیے جیسے کمپیوٹر میں سی پی یو اور لیپ ٹاپ اور موبائل میں پروسیسر کو جو درجہ حاصل ہے وہی یا اس سے زیادہ اہمیت ہمارے جسم میں دماغ کی ہے۔ سی پی یو اور پروسیسر کی طرح ہی ہمارا دماغ ہمارے جسم کے سبھی اعضاء کو نہ صرف کنٹرول کرتا ہے بلکہ تمام قسم کے افعال و حرکات کے لیے کمانڈ بھی وہی جاری کرتا ہے۔
یہ ہمارا دماغ ہی ہے جس کی سمجھ بوجھ کی بنیاد پر دنیا اور سماج میں ہمارا مقام و مرتبہ اور ہماری قدر و منزلت طے ہوتی ہے۔ دماغ کی اس کلیدی اہمیت کے پیش نظر اس کی صحت اور بہتری کی فکر کرنا بھی ہمارے لیے ضروری ہے۔ اس مضمون کے ذریعہ ہم سمجھیں گے کہ ذہنی صلاحیت کو بڑھانے اور دماغ کو تیز کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے۔
ایک نئی تحیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دماغ کو تیز کرنے اور اسے فعال رکھنے کے لیے اگر ہم مستقل بنیاد پر کچھ خاص سرگرمیاں انجام دیتے ہیں تو اس سے اچھا نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔
- چند منٹ کی سرگرمی
ذہنی صحت کو بہتر کرنے کے موضوع پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کچھ منٹ کی سرگرمی آپ کو پہلے سے زیادہ سمجھدار، ہوشیار بنا سکتی ہے، نیز اس سرگرمی کی مدد سے آپ کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی بہتری محسوس کریں گے۔
- دو منٹ کی یہ مخصوص ورزش کریں
اس ریسرچ کے مطابق دماغ کو تیز کرنے کے لیے ہمیں روزانہ کم سے کم دو منٹ کی ورزش کرنی ہوگی۔ اس سے طلباء اور زیر ملازمت لوگوں کو بھی واضح فرق اور فائدہ محسوس ہوگا۔
جرنل آف ایپیڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہوئی اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معمولی سی جسمانی سرگرمی کی مدد سے تنظیم، ترجیح اور منصوبہ بندی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔