حیدرآباد: تلنگانہ کی حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کے پروفیسرز نے اپنی تحقیق میں پایا کہ آم جو اپنی غذائیت اور ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے، بدہضمی کو روکنے کے لیے قدرتی دوا کا کام کرتا ہے۔ چوہوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے۔
آم میں پایا جانے والا مینجیفیرین (Mangiferin) بدہضمی کو روکنے میں موثر ہے۔ اس تحقیق کی تفصیلات حال ہی میں 'امریکن کیمیکل سوسائٹی فارماکولوجی، ٹرانسلیشن' میگزین میں شائع ہوئی ہیں۔
کیا آم میں موجود مینجیفیرین (Mangiferin) نام کا کیمیکل بدہضمی کو کم کرتا ہے؟ کیا یہ بڑی آنت اور چھوٹی آنت میں ہاضمے کے نظام کو فعال طور پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے؟ کیا یہ بڑی آنت کے کینسر کے خلیات کو مارتا ہے؟ ایسے سوالات جاننے کے لیے حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر ریڈنا اور محققین ڈاکٹر گنگادھر، کے سریش اور کے انل تین سال سے ریسرچ کر رہے ہیں۔
- چوہوں پر ٹرائل
چوہوں پر کیے گئے تجربات میں پہلے ان میں مصنوعی طور پر بدہضمی پیدا کی گئی اور اس کے بعد مینجیفیرین کو بطور دوا استعمال کرنا شروع کر دیا گیا۔ اس عمل کے نتیجے میں چوہوں کی بدہضمی میں کمی کے ساتھ ساتھ ہاضمے کا نظام فعال ہو گیا، نیز بڑی آنت میں کولن کینسر سیل لائن کا تقریباً خاتمہ ہو گیا۔ چوہوں پر کیے گئے اس تجربے کے کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ، مینجیفیرین کو بطور دوا تیار کرنے کے لیے پرائمری کلینکل ٹرائلز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- آم گیسٹروانٹسٹائنل کے مسائل سے نجات کا ذریعہ