نئی دہلی: شوگر آج کل صحت کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ آج کل بڑی تعداد میں لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ اس کی ایک وجہ ہماری کھانے پینے کی عادات اور خراب لائف اسٹائل ہے۔ اگر آپ بلڈ شوگر کے مسئلے سے پریشان ہیں اور اسے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک پر دھیان دیں۔ اگر آپ اپنی خوراک کو درست رکھیں تو شوگر کو کافی حد تک کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے مریض کھانے میں چاول سے پرہیز کرتے ہیں اور روٹی بھی کم کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ذیابیطس کو روٹی سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ جی ہاں، باسی روٹی کھانے سے شوگر کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے دوسرے فوائد بھی ہیں۔ آئیے اب آپ کو باسی روٹی کھانے کے فوائد بتاتے ہیں۔
- شوگر کو کنٹرول کرتی ہے باسی روٹی
شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ باسی روٹی کھا سکتے ہیں۔ روٹی میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو چینی کے جذب (absorption) ہونے کے عمل کو کم کرتی ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو باسی روٹی کھائیں۔ تاہم، یہ ایک علاج نہیں ہے۔ اسے آپ اپنی پریشانی کو کم کرنے یا بچاؤ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
- پیٹ کو ٹھنڈا رکھتی ہے باسی روٹی
باسی روٹی دودھ میں ملا کر کھانے سے معدے کو ٹھنڈک ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھرپور ہے اور تیل مصالحوں سے بھی پاک ہے۔ صبح نہار منہ باسی روٹی ٹھنڈے دودھ کے ساتھ کھانے سے بلڈ پریشر کے مسئلہ میں راحت ملتی ہے۔
- بلڈ پریشر میں آرام