حیدرآباد: طویل انتظار کے بعد مانسون کا آغاز ہوگیا ہے اور ہر طرف موسم خوشگوار ہوتا جارہا ہے۔ لیکن اس خوشگوار موسم کے ساتھ ساتھ برسات کی وجہ سے بہت سے موسمی کیڑے مکوڑے اور مچھر آپ کے گھروں میں آنے شروع ہوجاتے ہیں، جن کو کھانے کے لیے ایک چھوٹی سی مخلوق چھپکلی بھی آنے لگتی ہے۔
لوگ اکثر اس کو دیکھ کر چہرے بنانے لگتے ہیں اور قریب آنے پر خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔ لیکن لوگ چھپکلی کو بھگانے کی گھریلو ترکیب سے واقف نہیں ہوتے ہیں، اس لیے ہم اس اسٹوری میں آپ کو اس چھوٹی سے مخلوق کو گھر سے دور رکھنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔
ٹھنڈا پانی:آپ کو معلوم ہوگا کہ سردیوں میں چھپکلی نظر نہیں آتی، لیکن ایسا کیوں ہے؟ دراصل چھپکلی ایک ایسی جاندار شئے ہے جس کا خون ٹھنڈا ہوتا ہے اس وجہ سے اسے گرمی حاصل کرنے کے لیے گرم ماحول سے حرارت لینی پڑتی ہے۔ ایسی صورت حال میں سردی کے موسم میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں آتے۔ اس لیے اگر آپ کے گھر میں چھپکلی آتی ہے تو آپ اسے بھگانے کے لیے اس پر ٹھنڈا پانی استعمال کر سکتے ہیں۔