اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 10:20 AM IST

ETV Bharat / health

کیسا محسوس ہوتا ہے ہارٹ اٹیک کا درد؟ ایسیڈٹی کے درد سے لوگ ہوتے ہیں کنفیوز - Heart Attack Symptoms

ہارٹ اٹیک آج کے دور میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے، کیونکہ کورونا کی وبا کے بعد نوجوانوں میں بھی ہارٹ اٹیک کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ ہارٹ اٹیک کے درد کو تیزابیت اور گیس کا درد سمجھ لیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہارٹ اٹیک کا درد کیسا محسوس ہوتا ہے۔

Heart Attack Symptoms
کیسا محسوس ہوتا ہے ہارٹ اٹیک کا درد؟ (Getty Image)

حیدرآباد: کورونا وباء کے بعد ہارٹ اٹیک اور فالج کا مسئلہ ایسا ہوگیا ہے کہ نوجوانوں میں بھی اس کی شدت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اب تک ایسے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک آیا اور ان کی موت ہوگئی۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ لوگ ہارٹ اٹیک کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا ہے۔

وہ اس درد کو ایسیڈٹی کا درد سمجھ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا کوئی اینٹی ایسڈ دوا لے کر اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن جب تک وہ سمجھتے ہیں کہ درد ہارٹ اٹیک سے ہے، تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسے معلوم کیا جائے کہ سینے میں اٹھنے والا احساس ہارٹ اٹیک کا ہے یا ایسیڈٹی کا؟

عام طور پر ہارٹ اٹیک کے درد کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کوئی عام شدید درد نہیں ہوتا ہے۔ ہارٹ اٹیک کا درد بے سکونی کا احساس دلاتا ہے۔ یہ بے چینی کافی وسیع ہے اور کسی خاص جگہ پر نہیں ہوتی۔

جب کسی کو دل کا دورہ پڑتا ہے، تو درد محسوس کرنے والا شخص عام طور پر کسی مخصوص جگہ کی طرف اشارہ نہیں کرتا، بلکہ اپنے پورے سینے پر اپنی مٹھی دباتا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ہارٹ اٹیک کے درد کو ایسیڈٹی سے الگ سمجھنا بہت ضروری ہے، حالانکہ اسے سمجھنا کافی مشکل ہوسکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کے درد اور ایسیڈٹی کی نشاندہی کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ درد ہونے پر اینٹاسِڈ اور پانی لیں۔ اگر آپ کا درد اینٹاسڈز لینے یا پانی پینے کے بعد کم ہوجاتا ہے تو یہ ایسیڈٹی کی وجہ سے ہونے والا درد ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر اینٹاسڈز لینے سے آرام نہیں ملتا، تو یہ دل کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے، جس کے لیے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خون کے لوتھڑے میں مائکرو پلاسٹک کی موجودگی، دل کے دورے اور فالج کی ایک بڑی وجہ

کشمیر میں ہارٹ اٹیک بڑھنے کی کیا وجہ ہے؟ ماہر امراض قلب نے کی وضاحت

ABOUT THE AUTHOR

...view details